پاکستان میں مقیم بنگالیوں کو شہریت دینے کے انتظامات شروع کردیے گئے. نادرانے پاکستان میں 35 سال سے زائد مقیم بنگالی شہریوں کو نئے قومی شناختی کارڈز جاری کرنے کے لئے میگا سینٹرز اور برانچوں کو ہدایت جاری کر دی ہیں۔ایک ٹی وی رپورٹ کے مطابق ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ایسے بنگالی، برمی اور بہاری افراد پر اعتراضات نہ لگائے جائیں جن کے والدین گزشتہ 35 سال سے پاکستان میں مقیم ہوں اور ان کے فنگر پرنٹس کی تصدیق نادرا کے ڈیٹا بیس کے ذریعے ہوتی ہو۔کراچی میں ایسے بنگالی، برمی اور بہاریوں کے کارڈز بھی روکے جا رہے تھے جو اپنے قومی شناختی کارڈز کی تجدید کے لئے رابطہ کرتے تھے جبکہ نئے قومی شناختی کارڈ کے اجرا پر بھی اعتراضات لگائے جا رہے تھے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024