بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں. مارچ 2018 تک ظاہر کئے گئے اثاثوں کی مالیت2 کروڑ سے زائد ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی وزیراعظم ہائوس کے اعداد و شمار کے مطابق مودی کے پاس 48 ہزار 944 روپے نقدی ہے، جبکہ اسٹیٹ بینک آف انڈیا گاندھی نگر میں 11 لاکھ سے زائد رقم بینک بیلنس کی صور ت میں جمع ہے۔ اس کے علاوہ گاندھی نگر میں 3 ہزار 500 اسکوئر فٹ پر تعمیر ایک گھر بھی بھارتی وزیراعظم کی ملکیت ہے، جس کی مالیت اس وقت ایک کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے، جبکہ ان کے نام پر کوئی گاڑی رجسٹرڈ نہیں ۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024