سعودی عرب سی پیک میں تیسرا اسٹریٹجک پارٹنرہوگا,سعودی عرب کےراستے بہت بڑی سرمایہ کاری پاکستان آئے گی:وزیراطلاعات فواد چوہدری
اسلام آباد میں نیوزکانفرنس کے دوران وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی خادم الحرمین شریفین،ولی عہدمحمدبن سلمان سےتفصیلی ملاقاتیں ہوئیں .سعودی عرب نےیقین دلایا ہے کہ وہ پاکستان کےساتھ کھڑاہے.انھوں نے کہا کہ سعودی عرب سی پیک میں تیسرااسٹریٹجک پارٹنر ہوگا، سعودی عرب کےراستے بہت بڑی سرمایہ کاری پاکستان آئے گی، خادم الحرمین شریفین کی ہدایت پرمشاورتی کمیٹی قائم کی گئی ہے. ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب تیسراملک ہے جسے سی پیک میں پارٹنرشپ کی دعوت دی گئی ہے،اکتوبرکے پہلے ہفتے میں سعودی وزیرخزانہ،توانائی کاوفد پاکستان آئے گا،سعودی عرب کےبزنس ہیڈزبھی پاکستان آئیں گے،ہرموقع پرسعودی عرب اورپاکستان اکٹھے کھڑے ہوں گے.