عبدالعلیم خان نے جیل میں شریف فیملی کی تصاویر بنانے کے معاملے کانوٹس لے لیا، واقعہ کی تحقیقات کا حکم
سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے جیل میں موبائل فون لے جانے اور شریف فیملی کی تصاویر بنانے کے معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے واقع کی تحقیقات کا حکم دیدیا۔ سینئر پنجاب وزیر عبدالعلیم خان نے کو سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی فیملی کی رہائی پر اڈیالہ جیل میں تصاویر بنانے اور موبائل فون لے جانے کے معاملے پر جیل قوانین کی خلاف ورزی پر تحقیقات کا حکم دیدیا۔ سینئر وزیر پنجاب نے آئی جی جیل خانہ جات سے تمام معاملے کی رپورٹ بھی پیر تک طلب کر لی ۔