وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نہ ڈیل ہوگی نہ ڈھیل ہوگی،نوازشریف کی رہائی کے لیے کسی ملک نے نہیں کہا، پاکستان کی عدالتیں مکمل آزاد ہیں، اور نواز شریف کو وہیں پہنچایا جائے گا جہاں کچھ دن پہلے تھے۔نوازشریف اور مریم کو ملک سے باہر جانے کی اجازت نہیں دیں گے،اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کا جیل آنا جانا لگا رہیگا، لوگ سوال
کرتے تھے کہ نوازشریف کو ای سی ایل میں کیوں ڈالا؟ کل وہ نکلتے اور باہر چلے جاتے تو کہاں ڈھونڈتے؟۔انہوں نے کہا عمران خان کو جاننے والے جانتے ہیں کہ وہ ڈیل کے قائل نہیں، نہ ڈیل ہوگی نہ ڈھیل ہوگی، نواز شریف کو وہیں پہنچایا جائے گا جہاں کچھ دن پہلے تھے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ نواز شریف خاندان سے ہماری کوئی ذاتی دشمنی تو نہیں، ہماری جائیدادوں پر انہوں نے قبضہ نہیں کیا، نوازشریف اور مریم کو ملک سے باہر جانے کی اجازت نہیں دیں گے، جو لوگ ڈیل کی باتیں کررہے ہیں انہیں پتا ہی نہیں کہ سعودی عرب اور نوازشریف کہاں کھڑے ہیں، وہ اتنے اہم نہیں ہیں کہ سعودی عرب ان کے لیے بات کرے۔ان کا کہنا تھا کہ نیب آزاد ادارہ ہے ، اسے ہم کنٹرول نہیں کرتے جب کہ نوازشریف کی رہائی کے لیے کسی ملک نے نہیں کہا، پاکستان کی عدالتیں مکمل آزاد ہیں، سوال یہ ہے چھوٹے چور کے لیے علیحدہ اور بڑے چور کے لیے علیحدہ نظام ہے،بس اسے تبدیل کرنا پڑے گا۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ نواز شریف کی ضمانت ہوئی ہے کیس ختم نہیں ہوا، دیکھ رہے ہیں نیب کی پراسیکیوشن میں کہاں خامیاں ہیں، نواز شریف مقدمے میں جو خامیاں ہیں انہیں ختم کریں گے، اہم بات یہ نہیں ہیکہ نواز شریف 6 مہینے سال ،2 یا 3سال جیل میں رہیں، اہم بات یہ ہے کہ جو خزانہ وہ لوٹ کر لے گئے اسے واپس لایا جائے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ کی عجیب پالیسی ہے، فیصلے حق میں آئیں تو نظام ٹھیک ورنہ بکا ہوا ہے، پہلے فیصلہ کرلیں عدالتیں صحیح فیصلہ کررہی ہیں یا نہیں تاکہ آپ کو کنفیوژن نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ ہم اسحاق ڈار، حسن نواز اور حسین نواز کو پاکستان سے باہر نہیں رہنے دیں گے، پاکستان اور برطانیہ میں تحویل مجرمان کے معاہدے سے اس اقدام کوتقویت ملے گی، نواز شریف اور دیگر لوگوں نے جو جائیدادیں باہر بنائیں انہیں پاکستان واپس لایاجائے، ان کے پاس پاکستان کے لوگوں کا پیسا ہے اور ہم پاکستان کے عوام کے پیسے کے امین ہیں، وزیراعظم کے خصوصی معاون کے طور پر شہزاد اکبر کو لوٹی ہوئی دولت لانے کا ٹاسک دیا ہے ۔
گاڑیاں بنانے والے پاکستانی اداروں میں قیمتیں گھٹانے کی دوڑ
Mar 16, 2024 | 13:40