حکومت نے گردشی قرضوں کی مد میں 50ارب روپے فوری ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا کہ 50ارب روپے جاری کرنے کا فیصلہ آئی پی پیز کی طرف سے بجلی کی پیداوار بند کرنے کی دھمکی پر کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محرم الحرام اور ہفتہ وار چھٹیوں کی وجہ سے ادائیگی مرحلہ وار پیر کے روز سے کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق پیر کے روز 34ارب روپے وزارت توانائی کو دیئے جائیں گے جس کے بعد 16ارب روپے رواں ماہ کے آخر میں ادا ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گردشی قرضوں کی ادائیگی کے لیے 50ارب روپے 8پاکستانی بنکوں سے قرض لیے گئے ہیں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024