سینئر صوبائی وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ متعلقہ ادارے دس محرم کی رات تک چوکس اور چوکنا رہیں‘ عاشورہ کے موقع پر اپنے فرائض تندہی سے ادا کریں‘ عاشورہ جلوس کے روٹ پر سکیورٹی اور دیگر سہولتوں کو یقینی بنایا جائے۔ جمعرات کو سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے ڈی سی آفس کے کنٹرول روم کا دورہ کیا۔ عبدالعلیم خان نے عاشورہ پر کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ صوبائی وزیر نے ڈپٹی کمشنر سے سکیورٹی و دیگر انتظامات پر بات چیت کرتے ہوئے کہا عاشورہ جلوس کے روٹ پر سکیورٹی اور دیگر سہولتوں کو یقینی بنایا جائے۔ متعلقہ ادارے دس محرم کی رات تک چوکس اور چوکنا رہیں۔ عاشورہ کے موقع پر اپنے فرائض پوری تندہی سے ادا کریں۔ مرکزی کنٹرول روم لمحہ بہ لمحہ صورتحال کی مانیٹرنگ یقینی بنایا۔عبدالعلیم خان نے محکمہ بلدیات کو بھی عاشورہ پر ذمہ داریاں پوری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا جلوسوں کے روٹ پر صفائی اور دیگر انتظامات کو مکمل رکھا جائے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024