چین کے دارالحکومت بیجنگ میں7 لاکھ مربع میٹر رقبے پر دنیا کے سب سے بڑے ایئر پورٹ کی تعمیر آئندہ سال کے آخر تک مکمل ہو جائے گی۔چینی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق یہ ایئر پورٹ دنیا بھر میں فضائی ٹریفک کا سب سے بڑا مرکز ہوگا اور ابتدائی طور پر سالانہ ساڑھے 4 کروڑ افراد اسے استعمال کریں گے جبکہ بتدریج اس استعداد بڑھا کر10کروڑ مسافر سالانہ کردی جائے گی۔رپورٹ کے مطابق 80 ارب یوان(9.1 ارب ڈالر)کی لاگت سے تعمیر ہونے والا بیجنگ نیو ایئر پورٹ اکتوبر2019ءمیں کھول دیا جائے گا۔اس کی تعمیر میں16لاکھ مکعب میٹر کنکریٹ اور52 ہزار ٹن فولاد استعمال ہوگا۔ایئر پورٹ کی تعمیر کا آغاز2014ء میں کیا گیا تھا۔ایئر پورٹ بیجنگ شہر سے67 کلو میٹر جنوب کی طرف واقع ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024