وزیراعظم ہاﺅس میں موجود بھینسوں کی نیلامی 27ستمبر کو ہوگی ، وزیراعظم ہاوس کی انتظامیہ نے بھینسوں کی نیلامی کا نوٹس جاری کردیا۔وزیراعظم ہاﺅس انتظامیہ کی طرف سے جاری نوٹس کے مطابق بھینسوں کی نیلامی 27ستمبر کو صبح 11 بجے منی ڈیری فارم وزیراعظم ہاﺅس میں ہو گی۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 3 نیلی راوی بھینسیں ایک کٹا اور 4 کٹیاں نیلامی کے لیے پیش کی جائیں گی، بھینسیں سب سے زیادہ بولی لگانے والے کو دی جائیں گی۔اس کے علاوہ مجاز اتھارٹی وجہ بتائے بغیر بولی مسترد کرنے کا بھی اختیار رکھتی ہے.
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024