وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا 100 روز میں عوام کو ریلیف کا احساس دلانے کے لئے شب و روز کوشاں ہیں‘ عمران خان نے سادگی اور کفایت شعاری کی مثال قائم کی ‘ تحریک انصاف کی حکومت پنجاب کے عوام کو ان کا حق لوٹا کر دم لے گی۔ جمعرات کو وزیراعلیٰ پنجاب سے ارکان اسمبلی اور پی ٹی آئی عہدیداروں نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا تحریک انصاف کی قیادت عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرے گی۔ 100 روز میں عوام کو ریلیف کا احساس دلانے کے لئے شب و روز کوشاں ہیں۔ کھوکھلے ن عروں کا دور گزر چکا ہے عملی اقدامات کی تواہی عوام دیں گے۔ ماضی میں زبانی جمع خرچ سے کام چلایا گیا۔ تحریک انصاف کی حکومت پنجاب کے عوام کو ان کا حق لوٹا کر دم لے گی۔ عمران خان نے سادگی اور کفایت شعاری کی مثال قائم کی ہے صوبہ پنجاب اپنے کپتان کی توقعات کو پورا کرے گا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024