امریکا کی دو ریاستوں میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے سرکاری عمارتوں کو گھیرے میں لیکر تلاشی شروع کردی ۔غیر ملکی خبر رساں ا دارے کے مطابق فائرنگ کا پہلا واقع ریاست وسکونسن کے علاقے میڈیسن کی عمارت میں پیش آیا۔ ایک مسلح شخص نے سافٹ ویئر بنانے والے کمپنی میں اندھا دھند فائرنگ کرکے 4 افراد کو زخمی کردیا لیکن پولیس نے عمارت کو گھیرے میں لیا۔ مسلح شخص کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا لیکن زخمی مسلح شخص زخموں کے تاب نہ لاسکا اور ہسپتال میں دم توڑ گیا۔فائرنگ کا دوسرا واقعہ ریاست پینسلوینیا کے علاقے میسن ٹائون میں مجسٹریٹ کے دفتر میں پیش آیا۔ مسلح شخص نے فائرنگ کرکے متعدد افرادکو زخمی کردیا۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں سے دو کی حالت نازک ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024