یوم عاشور 10محرم الحرام 21ستمبر جمعة المبارک کو نہایت عقیدت و احترام اور مذہبی رواداری کے ساتھ منایا جائے گا، ملک بھر میں مجالس عزاءمنعقد ہوں گی جبکہ علم،تعزیے اور ذوالجناح کے ماتمی جلوس نکالے جائیں گے شام کو مجالس شام غریباں برپا ہوں گی۔نواسہ رسول ،جگر گوشہ بتول ؑ،حضرت امام حسین ؑ اورشہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے جہانیاں سمیت ملک بھر کے طول و عرض میںمجالس عزائ،علم وتعزیہ اورذوالجناح کے ہزاروں جلوس برآمد ہوں گے جس میں لاکھوں کی تعداد میں عزادار شامل ہو کر ماتم داری اور نوحہ خوانی کرکے اپنا پرسہ پیش کریں گے۔جہانیاں،ٹھٹھہ صادق آباد سمیت ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں،قصبات میں منعقدہ مجالس عزاءمیں علمائے کرام اور ذاکرین فلسفہ شہادت بیان کرتے ہوئے حضرت امام حسین ؑ اور ان کے رفقاءکی دین اسلام کی سربلندی کیلئے کربلا کے تپتے ریگزار میں پیش کی گئی عظیم قربانیوںکو خراج عقیدت پیش کریں گے۔مساجد میں جمعة المبارک کے اجتماعات میں علماءو خطیب حضرات حضرت امام حسین ؓ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانیوں پر خصوصی خطاب کریں گے ۔امام بارگاہوں میں مجالس عزا ءکے اختتام پرشبیہہ علم وذوالجناح اور تعزیے کے بڑے بڑے جلوس برآمد ہوں گے جو کہ اپنے مقررہ راستوں سے گزر کر شام کو واپس آستانوں پر اختتام پذیر ہوں گے جہاں پر مجالس شام غریباںبپا ہوں گی اس موقع پر پولیس و انتظامیہ کی جانب سے انتہائی سخت حفاظتی اقدامات کیے جائیں گے پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کی جا چکی ہیں۔نواسہ رسول حضرت امام حسین ؑ کا یوم شہادت ملک بھر کی طرح تحصیل جہانیاںمیں بھی نہایت عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے امام بارگاہ حسینیہ ؓ ملتان روڈ جہانیاںسے دس محرم کو صبح نو بجے علم و ذوالجناح اور تعزیہ کا ماتمی جلوس برآمد ہو گا جس میں ماتمی جلوس میں بڑی تعداد میں عزادار شامل ہو کر ماتم داری اور نوحہ خوانی کرکے اپنا پرسہ پیش کریں گے۔ دوپہر بارہ بجے مرکزی چوک میں مجلس عزاءمنعقد ہو گی جس میں ملک کے ممتاز علماءکرام اور ذاکرین فلسفہ شہادت بیان کرتے ہوئے حضرت امام حسین ؑ اور ان کے رفقاءکی دین اسلام کی سربلندی کیلئے کربلا کے تپتے ریگزار میں پیش کی گئی عظیم قربانیوںکو خراج عقیدت پیش کریں گے جبکہ بعد از مجلس سہہ پہر تین بجے مذکورہ چوک میں زنجیر زنی ہو گی ا س موقع پر پولیس و انتظامیہ کی جانب سے انتہائی سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024