میپکو نے شکایات کے ازالہ کیلئے کمیٹی قائم کردی، آج اور کل بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی
ملتان (نامہ نگار خصوصی)ایڈیشنل چیف انجینئر میپکو ملتان سرکل محمد عمر لودھی نے 9اور10محرم الحرام کی سرکاری تعطیلات میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے اور شکایات کے فوری ازالے کے لئے افسران و سٹاف کی ڈیوٹیاں لگادی ہیں ۔ ملتان سرکل آفس میں تین شفٹوں میں عملہ خدمات سرانجام دیگا ۔ میپکو سرکل ملتان کے زیر انتظام کینٹ ، سٹی، ممتازآباد، موسیٰ پاک، شاہ رکن عالم اور شجاع آبادڈویژنوں اور تمام آپریشن سب ڈویژنوں میں لائن سٹاف کی ڈیوٹیاں لگائی ہیں جو 24گھنٹے دفاتر کے شکایات سنٹر میں موجود رہیں گے ۔