محرم الحرام کے موقع پر سینٹری ورکرز کی چھٹیاں منسوخ
ملتان (خبرنگارخصوصی) ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے محرم الحرام کے موقع پر صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کے مقصد کے پیش نظر سینٹری ورکرز کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں اور 1400 سینٹری ورکرز کو ڈیوٹی پر موجود رہنے کا حکم دیاگیا ہے کمپنی انتظامیہ کے مطابق جلوس سے قبل 70 کنٹینر اٹھا لئے جائیں گے۔ جلوس ختم ہونے کے بعد دوبارہ رکھے جائیں گے۔