تمام ہسپتالوں کے عملے کی چھٹیاں منسوخ
ملتان (وقائع نگار) سی او ہیلتھ ملتان نے محرم الحرام کے سلسلہ میں تمام عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں۔ تمام ہسپتال کا عملہ آج اور کل ہسپتال میں مریضوں کے لئے موجود رہے گا۔ ایمرجنسی سمیت ان ڈور وارڈز میں ڈاکٹرز کسی بھی قسم کے ناگہانی واقعے سے نمٹنے کے لئے ہائی الرٹ رہیں گے کسی بھی قسم کی کوتاہی کی صورت میں متعلقہ عملے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔