صادق سنجرانی کا آذربائیجان جاتے ہوئے دوحہ میں مختصر قیام‘ پاکستانی وفد سے ملاقات
اسلام آباد (صباح نیوز) چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے آذربائیجان جاتے ہوئے دوحہ ، قطر میں مختصر قیام کیا اور قطر میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے وفد سے ملاقات کی اور کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کا اہم اثاثہ ہیں اور پاکستان کی معاشی ترقی میں ان کا کلیدی کردار ہے ۔انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ہر مشکل وقت میں اپنے بھائیوں کی مدد کی ہے اور حکومت ان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ دے دیکھتی ہے۔