بھارت نے پاکستانی ٹیم کو ویزے جاری کردئے
اسلام آباد(آئی این پی) ایشین جونیئر سکواش چیمپین شپ میں شرکت کیلئیبھارتی ہائی کمیشن نے پاکستان جونیئر سکواش ٹیم کو ویزے جاری کر دئیے۔ پاکستانی کھلاڑی انڈر13 ،انڈر15،انڈر17اور انڈر19کیٹگریز میں شرکت کریگا۔ایشین جونیئر سکواش چیمپین شپ میں شرکت کیلئے ٹیم 23ستمبر کو بھارت روانہ ہوگی۔ذرائع کے مطابق بدھ کوایشین جونیئر سکواش چیمپین شپ میں شرکت کیلئے بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستان جونیئر سکواش ٹیم کو ویزے جاری کر دئیے ، بھارتی ہائی کمیشن نے کسی کھلاڑی کا ویزہ نہیں روکا۔ پاکستانی کھلاڑی انڈر13 ،انڈر15، انڈر17اور انڈر19کیٹگریز میں شرکت کریں گے۔ایشین جونیئر سکواش چیمپین شپ میں شرکت کیلئے ٹیم 23ستمبر کو بھارت روانہ ہوگی۔پاکستان کی جانب سے عباس زیب،عزیر شوکت انڈر 19کیٹگری ، حارث قاسم،اسد اللہ انڈر 17 ،انس بخاری انڈر 13کیٹگری، انڈر 15کیٹگری میں حمزہ خان اوراصحاب عرفان ایکشن میں دکھائی دینگے ۔ایشین جونیئر سکواش چیمپین شپ 26ستمبر سے چنائی میں کھیلی جائے گی۔