ایرانی بارڈر پر فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے حافظ آباد کے دو نوجوانوں کی میتیں گھر پہنچنے پر کہرام
پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار)ایرانی بارڈر پر فورسز کی فائرنگ سے دو نو جوان جاں بحق ہو گئے۔جاں بحق ہونے والوں کا تعلق حافظ آباد کی تحصیل پنڈی بھٹیاں سے ہے۔ دونوں نو جوانوں کی لاشیں گھر پہنچی تو کہرام بھر پا ہو گیا۔ حافظ آباد کی تحصیل پنڈی بھٹیاں کے رہائشی دو دوست ولید اور فراز پانچ روز قبل یونان جانے کیلئے ایران گئے جہاں سے وہ ایرانی بارڈر کراس کرنا چاہ رہے تھے کہ ایرانی فورسز کی فائرنگ سے دونوں نو جوان ولید اور فراز جاں بحق ہو گئے۔دونوں نو جوانوں کی میتیں آبائی علاقہ پنڈی بھٹیاں پہنچا دی گئیں۔میتیں گھر پہنچنے پر کہرام بھر پا ہو گیا ۔ولید اور فراز کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ پانچ روز قبل گھر سے نکلے جانے سے پہلے انہوں نے گھر نہیں بتایا تھا کہ وہ یو نان جا نا چاہتے ہیں۔