’’ژی جن پنگ‘‘ کی بجائے ’’الیون جنگ پنگ‘‘
نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) چین کے صدر ژی جن پنگ کو بار بار الیون جنگ پنگ کہنے پر بھارت کے سرکاری ٹی وی کی اینکر پرسن کو فارغ کر دیا گیا۔ چین کے صدر تین دن کے دورے پر بھارت پہنچے تو ان کی بڑی آئو بھگت ہوئی۔ اخبارات، نیوز چینلز اور سوشل میڈیا پر بھی خوب اودھم مچا۔ سرکاری ٹی وی دوردرشن کی نیوز اینکر تو بدحواس ہی ہو گئیں اور انہوں نے چینی صدر کے نام کے پہلے حصے جو ’’ژی‘‘ جو انگریزی میں ’’XI‘‘ لکھا جاتا ہے کو رومن گنتی سمجھ کر ’’الیون’’ کہنا شروع کر دیا اور ژی جن پنگ کو ’’الیون جنگ پنگ‘‘ کہتی رہیں۔ اس فاش غلطی کی پاداش میں اینکر پرسن کو ملازمت سے ہاتھ دھونے پڑے۔