ویزوں کے حوالے سے بھارتی ہائی کمشنر سےمعاملات جلد طے پا جائیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین چوہدری ذکا اشرف

20 ستمبر 2012 (23:03)


لاہور میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی ویمن کرکٹ ٹیم سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے چوہدری ذکاء اشرف کا کہنا تھا کہ باہمی اتفاق اور صلاحیتوں کے بھر پور اظہار سے ہی کامیابی ممکن ہے۔ بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی بورڈ کے صدر سری نواسن کی جگہ نائب صدر ایشین کرکٹ کونسل ڈویلپمنٹ کے اجلاس میں شرکت کریں گے جبکہ بھارتی ہائی کمشنر کی پاکستان واپسی کے بعد ویزوں کے حوالے اہم امورآئندہ ہفتےطے پا جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ محمد حفیظ اچھی کپتانی کررہے ہیں جبکہ قومی خواتین ٹیم بھی ورلڈ کپ میں اچھا پرفارم کرے گی۔