گستاخانہ فلم کےخلاف دنیا بھرمیں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے،قاہرہ میں عرب لیگ نے اسلام متنازعہ فلم کے ذمہ داروں کوسزادینے کے لئے بین الاقوامی کنونشن بلانے کا فیصلہ کرلیا۔
توہین آمیزفلم کے خلاف احتجاج کا سلسلہ افغانستان، انڈونیشیا، یمن اور لیبیا سمیت دنیابھرکے اسلامی ممالک میں جاری ہے، قاہرہ میں عرب لیگ نے فلم کے ذمہ داروں کو سزادینے کے لئے بین الاقوامی کنونشن بلانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ سوڈان،سعودی عرب، مصر اور لیبیا میں ویب سائٹ پراس فلم تک رسائی بند کردی گئی ہے۔ متنازعہ فلم کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں اب تک دنیا بھرمیں سترہ سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سینکڑوں مسلمانوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نام پر مبنی بینرز اٹھائے ریلی نکالی،اورگستاخانہ فلم پرامریکہ مخالف نعرے لگائے
عراق کے شہرکربلا میں سینکڑوں افراد نے فلم کے خلاف مظاہرہ کیا، مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ فوری طورپرامریکی سفیرکوملک بدرکرکےامریکی سفارتخانے کوبند کیا جائے۔