وفاقی حکومت نے اسلام آباد کے پُرتشدد کی مظاہروں کی ذمہ داری پنجاب حکومت پر عائد کردی

20 ستمبر 2012 (21:57)

اسلام کے پُر تشدد مظاہرے بھی سیاسی محاذ آرائی کی بھینٹ چڑھ گئے، وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے ان مظاہروں کی ذمہ داری پنجاب حکومت پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ ڈنڈے اُٹھائے افراد پنجاب سے اسلام آباد میں داخل ہوئے، پنجاب حکومت نے ان افراد کو روکنے کیلئے کوئی کارروائی نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی اور مری سے آنے والے افراد کے سیاسی محرکات تھے، وفاقی حکومت نے تو یوم عشق رسول منانے اور گستاخانہ فلم کے معاملے کو اقوام متحدہ میں اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔ پُرتشدد مظاہروں اور املاک کو نقصان پہنچانے کا کوئی جواز نہیں۔ دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے عدالتی تحقیقات کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے تحریری درخواست کے باجود مظاہرین کو نہیں روکا۔ انہوں نے کہا کہ کالعدم تنظیموں کے لوگوں کو گاڑیوں میں بھر بھر کر اسلام آباد لایا گیا۔