اسلام آباد میں گستاخانہ فلم کیخلاف ہونے والا احتجاج انٹر نیشنل میڈیا پر بھی چھایا رہا اور دنیا بھر کے مختلف نیوز چینلز نے اسے ہیڈ لائنز کی زینت بنایا۔

20 ستمبر 2012 (21:53)
اسلام آباد میں گستاخانہ فلم کیخلاف ہونے والا احتجاج انٹر نیشنل میڈیا پر بھی چھایا رہا اور دنیا بھر کے مختلف نیوز چینلز نے اسے ہیڈ لائنز کی زینت بنایا۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے گستاخانہ فلم کے خلاف اسلام آباد میں طلبہ کے احتجاج کو بریکنگ اور ہیڈ لائنز میں جگہ دی تاہم امریکی نیوز چینل سی این این نے واقعہ کو نمایاں کوریج دینے سے گریزکیا جبکہ اس سے قبل کراچی میں مجلس وحدت المسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس کے تحت ہوئے احتجاج کو سی این این نے نمایاں کوریج دی تھی۔ الجزیرہ نیوز چینل نے بھی اسلام آباد میں ہوئے احتجاج کو بریکنگ اور ہیڈ لائنز میں جگہ دی۔ دوسری جانب دنیا بھر میں معروف نیوز سروس رائٹرز نے بھی واقعہ کی نمایاں کوریج نہیں کی تاہم دیگر ممالک بالخصوص عرب دنیا میں ہوئے احتجاج کی خبریں جگہ پاتی رہیں۔ سی این این اور رائٹرز نے احتجاج کی خبر کی کوریج نہیں کی تاہم امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے امریکی شہریوں کو پاکستان کے سفر سے منع کرنے کی ہدایت کی خبر نمایاں طور پر پیش کی ۔