کراچی کی مقامی عدالت نے بلدیہ ٹاؤن گارمنٹس فیکٹری کے سپروائزراوردو چوکیداروں کو چھ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ ویسٹ سہیل محمد مشہوری کی عدالت نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے دوران غفلت برتنے کے الزام میں فیکٹری کے سپروائزرارشد محمود، چوکیدار فضل احمد اور علی احمد کو چھ روزہ جسمانی ریمانڈ پر سائٹ بی پولیس کےحوالے کردیا۔ ملزمان کے خلاف تھانہ سائٹ بی میں مجرمانہ غفلت برتنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔سماعت کے دوران پولیس نے استدعا کی کہ واقعہ انتہائی سنگین ہے جبکہ گیٹ بند ہونے کے حوالے سے ملزمان سے معلومات حاصل کرنا ہیں لہذا ان کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔