توہین آمیز فلم کے خلاف ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن اور پیرا میڈیکل سٹاف نے اسلام آباد میں پمزہسپتال کے سامنے احتجاجی ریلی نکالی اور فلم بنانے والے کا پتلا نذرآتش کیا۔

20 ستمبر 2012 (20:19)

گستاخانہ فلم کیخلاف اسلام آباد کے ینگ ڈاکٹرز اورپیرامیڈیکل سٹاف سراپااحتجاج بن گئے۔ مظاہرین نے پمزہسپتال کےباہر احتجاجی ریلی نکالی اور فلم بنانے والے کا پتلا نذرآتش کیا ،اس موقع پرامریکہ کیخلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئےینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر اسفند یار خان نے کہا کہ امریکہ نے گستاخ رسول کو سزا نہ دی تو عاشقان رسول خود اس کو قتل کردینگے
ینگ ڈاکڑز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری آصف بنگش کا کہنا تھا کہ امریکہ اگرآزادی رائے کا حامی ہے تو ہولو کاز پر بات کیوں نہیں کرتا
پمز اسپتال سے نکالی گئی ریلی سعودی ٹاور پراختتام پزیر ہوگئی۔