امریکا نے گستاخانہ فلم کیخلاف مظاہروں کے پیش نظر اپنے شہریوں کو پاکستان میں سفر کرنے اور رش والی جگہوں سے گریز کرنے کی وارننگ جاری کر دی ہے

20 ستمبر 2012 (20:12)

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں امریکی شہریوں پر زور دیا گیا ہے کہ اسلام مخالف فلم کیخلاف جاری احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر پاکستان میں سفر سے اجتناب برتیں ۔ بیان میں امریکی محکمہ خارجہ نے وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ احتجاجی مظاہروں میں القاعدہ اور طالبان عناصر کی موجودگی کے ساتھ ساتھ شدت پسند افراد بھی ہو سکتے ہیں جو امریکی شہریوں کی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں۔ اس سے قبل امریکا کی جانب سے لبنان اور نائیجیریا میں بھی امریکی شہریوں کو سفری وارننگ جاری کی گئی تھی جبکہ امریکا نے سوڈان اور تیونس سے سفارتی عملے کو واپس بلا لیا ہے ۔