غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فضائیہ کی بمباری سے تین فلسطینی شہید ہو گئے۔

20 ستمبر 2012 (20:08)
غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فضائیہ کی بمباری سے تین فلسطینی شہید ہو گئے۔

اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے خلاف جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔اسرائیلی فضائیہ نے رفاہ کے علاقے میں ایک کار پر میزائل داغے جس سے کار مکمل طورپر تباہ ہو گئی۔ مقامی افراد نے ملبے سے دو فلسطینی شہریوں کی لاشیں اور ایک زخمی کو اسپتال منتقل کیا جہاں پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زخمی بھی چل بسا۔ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں فضائی حملے کی وجہ فلسطینیوں کی جانب سے راکٹ حملے قرارد یئے ہیں۔