میانمر کی رہنما آنگ سان سُوچی کو امریکی کانگریس کی طرف سے جمہوریت پر خدمات پر گولڈمیڈل سے نوازا گیا

20 ستمبر 2012 (19:39)

میانمر کی جمہوریت پسند رہنما آنگ سان سُوچی کو واشنگٹن میں ہونے والی ایک خصوصی تقریب میں سب سے اعلٰی سول اعزاز کانگریشنل گولڈ میڈل دیاگیا۔
تقریب میں امریکہ کے نامور سیاستدانوں نے شرکت کی اور آنگ سان سُوچی کی میانمر میں جمہوریت کیلئے کاوشوں کو سراہا۔ وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن کا کہنا تھا کہ آنگ سان سُوچی کی جدوجہد کا ایک مرحلہ اگرچہ مکمل ہوگیا ہے لیکن ان کو ابھی بہت کام کرنے ہیں۔ اعزاز ملنے کے بعد میانمر کی رہنما نے امریکہ کی حمایت پر شکریہ بھی ادا کیا۔ جس کے بعد آنگ سان سُوچی اور امریکی صدر باراک اوبامہ سے بھی غیررسمی ملاقات کی ۔