ایشین فٹبال چیمپئن لیگ میں ایران کی فاتح سپاہان اورسعودی عرب کی فٹبال ٹیم ال اہلی کے درمیان میچ بغیرکسی گول کے برابرہوگیا۔

20 ستمبر 2012 (19:11)
ایشین فٹبال چیمپئن لیگ میں ایران کی فاتح سپاہان اورسعودی عرب کی فٹبال ٹیم ال اہلی کے درمیان میچ بغیرکسی گول کے برابرہوگیا۔

ایشین فٹبال چیمپئن لیگ میں ایران اورسعودی عرب کی ٹیمیں میچ میں کوئی بھی گول نہ کرسکیں۔ پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کی جانب سے گول کرنے کی سرتوڑکوششیں کی گئی تاہم کسی کوکامیابی نہیں ملی، دوسرے ہاف میں بھی گول کرنے کی کشمکش جاری رہی اورکئی یقینی گول کرنے کے مواقع بھی حریف کھلاڑیوں نے ناکام بنادئیے۔
مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد دونوں ہی ٹیمیں اضافی وقت میں بھی گول نہ کرسکیں، ایشین فٹبال چیمپئن لیگ میں دونوں ٹیمیں دوبارہ دواکتوبر کو سعودی عرب کے شہر جدہ میں آمنے سامنے ہوں گی۔