عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھ گئی,ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک بار پھر باسٹھ ہزار روپے ہوگئی۔
انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت چار ڈالر بڑھ کر سترہ سو ساٹھ ڈالر ہوگئی۔ انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اس اضافے کے باعث پاکستان میں بھی آج فی تولہ سونا سو روپے بڑھ کرباسٹھ ہزار روپے میں فروخت ہوا جبکہ دس گرام سونے کی قیمت پچاسی روپے اضافے کے ساتھ ترپن ہزار ایک سو بیالیس روپےرہی۔دوسری جانب ملک بھر میں چاندی کی فی تولہ قیمت پانچ روپے بڑھ کر گیارہ سو پینتالیس روپے رہی۔