کراچی اسٹاک مارکیٹ آج کاروبار کے اختتام پر مندی کی لپیٹ میں آگئی اورکے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس ایک سو چھتیس پوائنٹس گر گیا

20 ستمبر 2012 (18:56)
کراچی اسٹاک مارکیٹ آج کاروبار کے اختتام پر مندی کی لپیٹ میں آگئی اورکے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس ایک سو چھتیس پوائنٹس گر گیا

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت ہوا تاہم اختتام تک پی ٹی سی ایل، کے ای ایس سی ، سیمنٹ اور بینکنگ اسٹاکس میں شدید مندی کے باعث کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس ایک سو چھتیس پوائنٹس گر کر پندرہ ہزار چار سو ترپن پر بند ہوا جبکہ مجموعی کاروباری حجم پندرہ کروڑ بانوے لاکھ شئیرز رہا۔ حجم کے اعتبار سے سب سے زیادہ سودے پی ٹی سی ایل کے حصص میں ہوئے۔ کاروبار کے اختتام تک تین سو چونسٹھ کمپنیوں میں لین دین ہوا جن میں سے ایک سو ترانوے کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں کمی ہوئی۔ بروکرز کا کہنا ہے کہ مسلسل تین روز کی تیزی کے بعد آج سرمایہ کاروں نے پرافٹ ٹیکنگ کی جبکہ دہری شہریت کیس کے فیصلے سے بھی مارکیٹ پر اثر پڑا ہے۔ اس کے علاوہ توانائی کے بحران ، ہڑتالوں اور امریکہ مخالف بڑھتے ہوئے رد عمل کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کار محتاط ہوگئے ہیں۔