اٹلی میں میلان فیشن شومیں نامور فیشن ڈیزائنرفریدہ جیاننی کے موسم گرما کے ملبوسات کی نمائش کا آغازہوگیا

20 ستمبر 2012 (18:49)
اٹلی میں میلان فیشن شومیں نامور فیشن ڈیزائنرفریدہ جیاننی کے موسم گرما کے ملبوسات کی نمائش کا آغازہوگیا

میلان میں ہونے والے فیشن شومیں موسم گرما کے خواتین کے لئے تیارکردہ نئے اور جدید ڈیزائنزکو ماڈلز نے ریمپ پر واک کے ذریعے انتہائی خوبصورتی سے پیش کیا، سرخ، سفید نیلے اورکالے رنگ کے نگینوں سےآراستہ ملبوسات کے ساتھ میچنگ ہینڈ بیگزکی بھی نمائش کی گئی، خوبصورت رنگوں کے ان ملبوسات کوحاضرین نے بے حد سراہا
ملبوسات کے ساتھ ساتھ لباس کے رنگوں کی مناسبت سے چمڑے کی ہیل والے جوتے اورمخصوص نیکلس بھی شو کی زینت کے لئے موجود تھے