اکیڈمی آف موشن پکچرآرٹس اینڈ سائنسزنے آسکرایوارڈ کے لیے الیکٹرانک ووٹنگ کا سلسلہ شروع کرنے کا اعلان کردیا

20 ستمبر 2012 (18:39)
اکیڈمی آف موشن پکچرآرٹس اینڈ سائنسزنے آسکرایوارڈ کے لیے الیکٹرانک ووٹنگ کا سلسلہ شروع کرنے کا اعلان کردیا

آسکر ایوارڈ کی پچاسی سالہ تاریخ میں الیکٹرانک طریقے سے ووٹنگ کا یہ پہلا موقع ہے، جس کے تحت آئندہ برس فروری میں اعزازات کا اعلان کیا جائے گا۔ حکام کے مطابق اس طریقے سے ایوارڈز کا فیصلہ کرنے کا عمل تیز ہو گا۔تبدیلی کے اس عمل کے تحت، اکیڈمی کے چھ ہزار ارکان کو بہترین اداکاروں، ہدایت کاروں، اسکرپٹ رائٹرز اور دیگر کیٹیگریز کی نامزدگیوں کے لیے پیپربیلیٹ استعمال کرنے کا حق بھی حاصل رہے گا۔