ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے گروپ سی میں آج جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم زمبابوے کے ساتھ ہمبنٹوٹا میں مدمقابل ہوگی۔ گروپ سی میں سری لنکا، زمبابوے اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں شامل ہیں۔ زمبابوے کی ٹیم کوپہلے پول میچ میں سری لنکا کے ہاتھوں بیاسی رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، تاہم دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں زمبابوے کی ٹیم میچ جیتنے کی بھرپور کوشش کرے گی۔ ٹورنامنٹ کی فیورٹ جنوبی افریقہ کی ٹیم انگلینڈ سے جیت کے بعد فاتحانہ انداز میں ٹورنامنٹ کا آغاز کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق آج شام سات بجے شروع ہوگا۔