گستاخانہ فلم کے خلاف جمعہ کے روز ہونے والے مظاہروں میں مسلم لیگ نون نے بھی شرکت کا اعلان کردیا۔
میاں نوازشریف کی زیرصدارت مسلم لیگ نون کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جمعہ کے روزیوم عشق رسول کے احترام میں نوازشریف نے اپنا دورہ سندھ ملتوی کردیا ہے جس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ اس موقع پروزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کل عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ پارٹی رہنما اورکارکن نبی کریم صلیٰ اللہ علیہ وسلم کے احترام کے اظہارکے لیے پرامن مظاہروں میں بھرپورشرکت کریں۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج ریکارڈ کرا کے دنیا کوپیغام دیں کہ مسلمانوں کوپاک ہستی کے پیروکارہونے پرفخرہے۔ مسلم لیگ نون کے سربراہ نے کہا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے سنہری اصولوں پرعمل پیراہوکرہی دنیا میں امن اوربھائی چارے کی فضا کوپروان چڑھایا جا سکتا ہے، ایسے تمام عناصرکو روکنے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دیا جائے۔