دوہری شہریت کیس میں نااہل قرار دیے گئے گیارہ ارکان پارلیمنٹ کی نااہلی کانوٹیفکیشن آج جاری ہونےکا امکان ہے۔

20 ستمبر 2012 (15:38)
دوہری شہریت کیس میں نااہل قرار دیے گئے گیارہ ارکان پارلیمنٹ کی نااہلی کانوٹیفکیشن آج جاری ہونےکا امکان ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کو دوہری شہریت کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی کاپی موصول ہو گئی ہے۔ فیصلے پر غور کیلئے چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم کی زیرصدارت اجلاس جاری ہے۔ اس موقع پرچیف الیکشن کمشنرکا کہناتھاکہ الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلے کا پابند ہے اور آج ہی گیارہ ارکان کی نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جاسکتا ہے۔ فیصلے پر تفصیلی غور کے بعد ارکان کیخلاف قانون کے مطابق  کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔