محکمہ موسمیات نے آج بھی ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

20 ستمبر 2012 (15:17)
محکمہ موسمیات نے آج بھی ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

مون سون کا سلسلہ پنجاب، سندھ اور بلوچستان سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارشیں برسانے کے بعد رخصت ہوچکا ہے اور  بیشترعلاقوں میں پھر گرمی کا راج ہے۔ محکمہ موسمیات نے کل کی طرح آج بھی ذیادہ ترحصوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہےاور یہ سلسلہ رواں ہفتے جاری رہنے کا امکان ہے۔ کل بھی ملک کے بیشتر علاقے گرمی کی لپیٹ میں رہے اور سب سے زیادہ گرمی تربت میں پڑی جہاں درجہ حرارت بیالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ خشک موسم کے باوجود سندھ کے علاقے مٹھی میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی