مصر نے فلم کی تیاری میں مدد کرنے پرامریکی پادری ٹیری جونزسمیت آٹھ افرادکے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ہیں۔

20 ستمبر 2012 (14:15)

مصرکے پراسیکیوٹر جنرل نے فلم کی تیاری میں مدد دینے والے سات مصری قبطیوں اورامریکی پادری ٹیری جونز کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ مصری حکام نے اس سلسلے میں انٹروپول اورامریکی محکمہ انصاف کوبھی آگاہ کردیا ہے، دوسری جانب امریکی اداکارہ کنڈی لی گیرسیا نے لاس اینجلس کی عدالت میں فلم سازکے خلاف مقدمہ دائرکیا ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ پروڈیوسرنے اسے دھوکے سے ایک صحرا میں مہم جوئی پرمبنی فلم کا کہہ کرکاسٹ کیا تھا، اداکارہ نے مقدمے میں گوگل کمپنی اور یوٹیوب کو بھی کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پرفریق بنایا ہے۔ متنازعہ فلم میں کام کرنے والی اداکارہ نے عدالت سے مطالبہ کیا کہ گستاخانہ فلم کوانٹرنیٹ سے ہٹانے کا حکم دیا جائے۔