وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایت پر ریڈ زون ایریا کی سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے جبکہ اسلام آباد میں امریکی سفار تخانے کی سیکورٹی میں اضافہ کر دیا گیا .
گستا خانہ فلم کے خلاف مظاہروں اور وکلا ء کی جانب سے ڈپلو میٹک انکلیو کا دروازہ توڑ کر امریکی سفارتخا نے کی جانب بڑھنے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر داخلہ نے پولیس کی سخت سرزنش کی ہے کہ سیکورٹی کے کیوں نا قص انتظامات تھے جس کے باعث وکلاء گیٹ توڑ کر اندر داخل ہونے میں کامیاب ہوئے۔وزیر داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ ریڈ زون میں کسی کو بھی داخل ہونے کی اجازت دی جائے اور نہ ہی ریڈ زون کے اندر مظاہروں کی ہدایت دی جائے دوسری جانب وزیر داخلہ کی ہدایت پر متوقع مظاہروں کے پیش نظر ریڈ زون میں واقع امریکی سفارتخانے کی سیکورٹی بڑھادی گئی ہے۔وزیر داخلہ نے پولیس کو بھی ہدایت کی ہے کہ کسی کو بھی قانون کو ہاتھ میں لینے اور املاک کو نقصان پہنچانے کی اجازت ہر گز نہ دی جائے اور قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت نہ دی جائے۔