کراچی: خون ریزی کا سلسلہ جاری, شہرکے مختلف علاقوں میں پولیس اہلکار سمیت پانچ افراد کو قتل.

20 ستمبر 2012 (13:42)
کراچی: خون ریزی کا سلسلہ جاری, شہرکے مختلف علاقوں میں پولیس اہلکار سمیت پانچ افراد کو قتل.

کراچی میں صدر مملکت کے امن وامان اجلاس اور ہدایات کے باوجود خون ریزی جاری ہے۔ آج صبح آٹھہ بجے کورنگی ڈھائی نمبر سے سولہ سالہ نوجوان کی ہاتھہ پاؤں تشدد زدہ لاش ملی جبکہ کورنگی سیکٹر آٹھ میں دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے کورنگی انڈسٹریل ایریا  تھانے کے اہلکار علی رضا کو قتل کردیا۔ادھر جمشید کوارٹرز تھانے کی حدود نشترروڈ فلمستان سینما کے نزدیک دو افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملی ہیں جن کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔ گلشن معمار میں معمار موڑ کے نزدیک مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص  ہلاک ہوا جبکہ رات بھر جاری رہنے والے والی فائرنگ میں تیرہ افراد زخمی ہوئے۔ ویسٹ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے تیں ٹارگٹ کلرز شریف اللہ،زاہد اور محمد حسین کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا ہے۔ ملزمان قتل کی گیارہ واردوتوں میں ملوث تھے۔ سولجر بازار پولیس نے دو پولیس اہلکاروں سمیت آٹھہ قتل میں ملوث ملزم فاروق کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا ہے۔ 

مری بکل دے وچ چور ....

فاضل چیف جسٹس کے گذشتہ روز کے ریمارکس معنی خیز ہیں۔ کیا توہین عدالت کا مرتکب ...