ملک کے دوسرے شہروں کی طرح لاہورسے بھی پی آئی اے کی پہلی حج پرواز پانچ سو تین عازمین کو لے کر حجازمقدس روانہ ہو گئی۔

20 ستمبر 2012 (13:40)
ملک کے دوسرے شہروں کی طرح لاہورسے بھی پی آئی اے کی پہلی حج پرواز پانچ سو تین عازمین کو لے کر حجازمقدس روانہ ہو گئی۔

علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ لاہورسے پی آئی اے کی پہلی حج پروازکووفاقی وزیرثمینہ خالد گھرکی نے رخصت کیا۔ اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے ماضی سے سبق سیکھ کراس مرتبہ حاجیوں کی سہولت کے لیے وسیع انتظامات کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس مقدس فرض کی ادائیگی کے دوران پیش آنے والی مشکلات کا صبرسے مقابلہ کرنا چاہیے۔ پروازکی روانگی کے وقت عازمین حج کا جذبہ بھی دیدنی تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ بارگاہ الہیٰ میں پیش ہوکراپنے گناہوں کی معافی اورملک وسلامتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگیں گے۔ عازمین حجاج کے عزیزواقارب نے بھی حج ٹرمینل پردینی جذبے کا اظہارکیا۔ پی آئی اے ترجمان کے مطابق لاہورسے اکسٹھ مختلف پروازوں کے ذریعے سینتیس ہزارعازمین کوسعودی عرب پہنچایا جائے گا جس کے تمام انتظامات مکمل ہیں،