سپریم کورٹ نے ملک ریاض توہین عدالت کیس میں تعصب برتنے پر اٹارنی جنرل عرفان قادر کو استغاثہ سے ہٹادیا۔

20 ستمبر 2012 (13:39)

جسٹس اعجاز افضل اور جسٹس اعجاز چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دورکنی بینچ نے ملک ریاض توہین عدالت کیس میں استغاثہ کے تعین کا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے تعصب برتنے پر اٹارنی جنرل عرفان قادر کو استغاثہ سے الگ کردیا۔ نئے استغاثہ کے تعین کیلئے عدالت نے   رجسٹرار سپریم کورٹ سے سینئروکلا کی فہرست طلب کی جس پر انہوں نے سات نام پیش کیے۔ بعدازاں سپریم کورٹ نے مقدمے کی سماعت نو اکتوبر تک ملتوی کردی۔ سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک ریاض کے وکیل ڈاکٹر عبدالباسط نے کہا کہ عدالت سے ارسلان افتخار کو استغاثہ مقرر کرنے کی استدعا کی ہے،ارسلان افتخار تجربہ کار ہیں وہ پولیس اورایف آئی اے میں بھی رہے۔ آج کے فیصلے سے انصاف نہیں ملا اس کیخلف انٹراکورٹ اپیل دائر کرینگے۔