دوہری شہریت کیس: عدالت کا احترام کرتے ہیں اسلئے فیصلے پرتبصرہ نہیں کرینگے۔ رحمان ملک

20 ستمبر 2012 (13:39)

دوہری شہریت کیس کے فیصلے کے بعدوزیرداخلہ رحمان ملک کی میڈیا سے بچ نکلنے کی کوشش ناکام ہوگئی اور رپورٹرز نے انہیں سپریم کورٹ میں آن لیا۔ مجبور کرنے پر ڈائس پر تو آگئے لیکن صرف اتنا کہا کہ عدالتوں کا احترام کرتا ہوں فیصلے پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا۔ اس موقع پر رحمان ملک  کے وکیل انور منصور خان نے کہا کہ عدالت نے ان کے مؤکل کو نئے انتخابات سے نااہل قرار نہیں دیا، وہ آج بھی سینیٹر اور وزارت کے منصب پر موجود ہیں ۔ رحمان ملک کا معاملہ کیس میں الگ کردیا گیا ہے مزید تحقیقات چیئرمین سینیٹ کرینگے۔