ایسا طرززندگی اپنائیں جو مسلمانوں کے شایان شان ہو: کلثوم نواز

20 ستمبر 2012

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) محترمہ کلثوم نواز شرےف نے کہا ہے کہ کلمہ طےبہ کی بنےاد پر معرض وجود مےں آنے والی نظرےاتی مملکت پاکستان کے شہری ہونے کے ناطے ےہاں بسنے والے مسلمانوں پر فرض عائد ہوتا ہے کہ حکمت اور دانائی کے ساتھ اےسا طرز زندگی اپنائےں جو اےک مسلمان کے شاےان شان ہو اور دنےا ہمےں دےکھ کر پاکستان کے اساسی نظرئےے کی سچائی سے آگاہ ہو جائے۔ انہوں نے ےہ بات الھدیٰ وےلفےئر آرگنائزےشن فےصل آباد کے ذےلی ادارے ”تعلےم دےن“کی سالانہ تقرےب تقسےم انعامات سے خطاب مےں کہی۔ مسلم لےگ (ن) شعبہ خواتےن کی صدر بےگم عشرت اشرف، مسلم لےگ ےوتھ ونگ کی رہنما مرےم صفدر، بےگم ذکےہ شاہ نواز ، مسلم لےگ (ن) شعبہ خواتےن لاہور کی صدر بےگم شائستہ پروےز اور قومی اسمبلی کی رکن بےگم خالدہ منصور کے علاوہ دےگر مسلم لےگی خواتےن اور ادارہ تعلےم دےن سے تفسےر قرآن مےں فارغ التحصےل ہونے والی طالبات نے تقرےب مےں شرکت کی۔ بےگم کلثوم نواز شرےف نے اپنے صدارتی خطاب مےں کہا کہ ہمےں قرآن مجےد کو مشعل راہ بناناہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سر پر آنچل رکھنا اور سر ڈھانپنا ہماری شناخت ہے اورہمارے لئے فخر کی بات ہے۔اس طرح دےار غےرمےں بھی مسلمان خاتون پہچان لی جاتی ہے کہ الحمد اللہ ےہ مسلمان ہے۔