مسلمان آقا کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتا: پیر غلام معین الحق گیلانی

20 ستمبر 2012

لاہور (خبر نگار) امریکہ میں بننے والی گستاخانہ فلم ناموس رسالت پر حملے کی ناپاک سازش ہے۔ امت مسلمہ کا کوئی بھی فرد اپنے آقا کی توہین کی کسی بھی کوشش یا جسارت کو برداشت نہیں کر سکتا۔ اہل اسلام کے لئے آپ کی ذات پاک کائنات میں سب سے مقدس ترین اور افضل ہے۔