الیکشن وقت پر ہونگے زرداری، صدر اچانک ذوالفقار مرزا کے گھر پہنچ گئے

20 ستمبر 2012
الیکشن وقت پر ہونگے زرداری، صدر اچانک ذوالفقار مرزا کے گھر پہنچ گئے

کراچی (سٹاف رپورٹر+ این این آئی) صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ 2013ءانتخابات کا سال ہے، آئندہ انتخابات مقررہ وقت پر ہونگے ، پیپلزپارٹی کے رہنما اور کارکنان انتخابات کی تیاری کریں۔ وہ بدھ کو بلاول ہاﺅس میں پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے رہنماﺅں سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ بھی موجود تھے۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال، پیپلزپارٹی کی تنظیم سازی اور دیگر امور پر غور کیا گیا۔ صدر نے کہاکہ حکومت اور اتحادی جماعتوں میں تعلقات مضبوط ہیں، پیپلزپارٹی چاہتی ہے اتحادی جماعتوں سے مفاہمت کا تسلسل کو انتخابات کے بعد بھی جاری رکھا جائے، امن و امان کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر نے کہاکہ کراچی میں بدامنی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، جو عناصر امن خراب کررہے ہیں ان کے خلاف بلاتفریق کارروائی تیز کی جائے۔ شہر کے داخلی اور خارجی راستے پر چیکنگ کے نظام کو سخت کرنے کے ساتھ غیر قانونی اسلحے کی برآمدگی اور ترسیل کو روکنے کےلئے مربوط پالیسی تشکیل دی جائے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں صدر کو کراچی سمیت صوبے بھر میں امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔صدر کو سانحہ بلدیہ ٹاﺅن، حیدری بم دھماکوں اور سیاسی جماعتوں کے رہنماﺅں اور کارکنوں سمیت عام شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف ہونے والی کارروائیوں سے بھی آگاہ کیا۔ آئی جی سندھ نے اجلاس میں صدر کو بتایا کہ بلدیہ ٹاﺅن میں فیکٹری میں لگنے والی آگ ابتدائی رپورٹ کے مطابق شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ہے تاہم دیگر تمام پہلوﺅں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ صدر نے کہا کہ سانحہ بلدیہ ٹاﺅن ایک بڑا قومی سانحہ ہے۔ صدر زرداری کو سندھ میں سیلاب اور بارش کی تباہ کاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ صدر نے ایک ماہ میں تمام متاثرہ علاقوں سے پانی نکالنے کی ہدایت کی۔ صدر نے ویڈیو کانفرنسنگ سے متعلقہ ارکان اسمبلی اور افسران سے تازہ صورتحال معلوم کی۔ زرداری بلاول ہاﺅس سے بدھ کو اچانک ڈےفنس فےز 5 مےںواقع سابق وزےر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے پرانے گھر پہنچ گئے جہاں انہوں نے سپےکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمےدہ مرزا کی عےادت کی اس موقع پر انکی سابق وزےر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا سے ملاقات بھی ہوئی ۔ نجی ٹی وی کے مطابق صدر آصف علی زراری بلاول ہاﺅس کے عقبی دروازے سے نکل کر واقع ڈاکٹر ذوالفقار مراز کے پرانے گھر پہنچے جہاں انھوں نے آدھے گھنٹے سے زائد کا وقت گزارا۔ ڈاکٹر ذوالفقار مززا سے بھی ملاقات ہوئی، موجودہ سےاسی صورتحال پر تبادلہ خےال کےا گےا، خاندانی ذرائع کے مطابق ملاقات خوشگوار ماحول مےں ہوئی، صدر زرداری اور ذوالفقار مرزا آپس مےں بغلگےر بھی ہوئے۔ ملاقات مےں تمام گلے شکوے دور کرلئے گئے ہےں۔ دونوں نے ایک دوسرے پر جملے بھی کسے۔صدر زرداری سے وفاقی وزیر مولا بخش چانڈیو نے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے صدر کو ہندو¶ں کے امور پر پارلیمانی کمیٹی کی سفارشات پر بریفنگ دی۔

مری بکل دے وچ چور ....

فاضل چیف جسٹس کے گذشتہ روز کے ریمارکس معنی خیز ہیں۔ کیا توہین عدالت کا مرتکب ...