عام انتخابات میں تاخیر ہوئی تو ملک کسی بڑے حادثے کا شکار ہو سکتا ہے : نوازشریف
لاہور (خبر نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کرسی کے لئے نہیں بلکہ نااہل اور بدعنوان حکمرانوں سے چھٹکارہ حاصل کرنے اور ملک کو دوبارہ امن، ترقی اور خوشحالی کے راستے پر گامزن کرنے کے لئے حصہ لے گی۔ وہ مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹریٹ میں سرگودھا، ملتان اور گوجرانوالہ ڈویژن کی انتخابی، سیاسی اور تنظیمی جائزہ رپورٹوں کے پیش کرنے کے موقع پر پارٹی کے مرکزی عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ محمد نوازشریف نے کہا کہ ہم شخصیات اور گروہوں کو شکست دینے کے لئے نہیں بلکہ پاکستان کو کامیابیوں سے ہم کنار کرنے کے لئے سیاست کے میدان میں ہیں۔ صرف مسلم لیگ (ن) ہی کے پاس ان بیماریوں کا علاج موجود ہے جو قومی مفادات کو نظرانداز کر کے شخصی اقتدار کے لالچ میں مبتلا افراد نے پیدا کی ہیں۔ نوازشریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے سیاسی میدان میں اپنے اصولوں کو اپنی جدوجہد سے منوا لیا ہے اور عوام کی حکمرانی اور عدلیہ کی آزادی کے لئے ایک زمانہ مسلم لیگ (ن) کی کاوشوں کا معترف ہے۔ سیاست میں عوام کی بالادستی کے اصول کو منوانے کے بعد اب ملکی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنا ہمارا اگلا ٹارگٹ ہے۔ دریں اثناءنوازشرےف کی صدارت مےں مسلم لیگ (ن) سرگودھا‘ملتان ‘گوجرانوالہ کی کمےٹےوں کے الگ الگ اجلاسوں مےں پارٹی کی تنظےم سازی ‘آئندہ انتخابات کی تےارےوں کی حکمت عملی طے کی گئی ۔مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کے مطابق بدھ کے روز لاہور مےں ہونےوالے ان اجلاس مےں وزےر اعلیٰ پنجاب مےاں شہباز شرےف‘ اسحاق ڈار‘ پروےز رشےد سمےت دےگر مرکزی اور صوبائی قائدےن بھی موجود تھے۔ ان اجلاسوں سے خطاب کر تے ہوئے مےاں نوازشرےف نے کہا کہ موجودہ حکمران مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہےں اور پوری قوم ملک مےں فوری عام انتخابات کے اعلان کا مطالبہ کر رہی ہے اور اگر ملک مےں عام انتخابات مےں تاخےر ہوئی تو اس سے ملک کسی بڑے حادثے کا شکار ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کی لوٹی ہوئی دولت کو ہر صورت پاکستان مےں واپس آنا چاہئے کےونکہ ےہ پاکستان کے غر ےب عوام کے خون پسینے کی کمائی ہے‘ حکمران ڈنگ ٹپاﺅ پالےسی اپنا کر مرضی کے مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہےں مگر اےسا نہےں ہونے دےا جائےگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک مےں مہنگائی‘ بےروزگاری اور بجلی کی لوڈشےڈ نگ سمےت تمام مسائل حکمرانوں کی کرپشن اور لوٹ مار کی وجہ سے ہےں ملک مےں جتنی کرپشن اور لوٹ مار آج ہوئی ہے ماضی مےں اس کی مثال نہےں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اقتدار مےں آ کر ملک کو ترقی ےافتہ اور خوشحال بنائےگی اور پارٹی آئندہ انتخابات کی تےارےاں کرےں انشاءاللہ (ن) لےگ ہی کا مےاب ہو گی۔ مزید برآں نوازشرےف نے کہا ہے کہ پاکستان مےں سرماےہ کاری کے بہت سے مواقع موجود ہےں، پاکستان اور ہالےنڈ باہمی تجارت کے ذریعے تعلقات کو فروغ دے سکتے ہےں، پاکستان تمام ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات اور پوری دنیا میں امن کا خواہاں ہے۔ وہ بدھ کو رائے ونڈ مےںہالےنڈ کے سفےر جاگےزشلٹرم سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر مےاں نوازشرےف نے کہا کہ دونوں ممالک تجارت کے ذرےعے باہمی تعلقات کو فروغ دے سکتے ہےں، پاکستان مےں سرماےہ کاری کے بہت سے مواقع ہےں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تمام ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات اورپوری دنیا میں امن کا خواہاں ہے اور دہشت گردی کےخلاف جنگ مےں پاکستان نے سب سے زےادہ قربانےاں دی ہےں۔ اس موقع پر ہالےنڈ کے سفےر کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کو اےک ترقی ےافتہ‘ پرامن اور مضبوط ملک کے طور پر دےکھنا چاہتے ہےں اور دہشت گردی کے خاتمے مےں بھی پاکستان کی قربانےں قابل تحسےن ہےں۔این این آئی کے مطابق نواز شریف نے کہا کہ کوئی سونامی نہیں آ رہا اطمینان رکھیں طوفان کا زور جلد ٹوٹ جائے گا۔