شاہ عالم مارکیٹ، رنگ محل سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے: محمد لطیف

20 ستمبر 2012
شاہ عالم مارکیٹ، رنگ محل سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے: محمد لطیف

لاہور (پ ر) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما محمد لطیف نے کہا ہے کہ اندرون شہر شاہ عالم مارکیٹ اور رنگ محل سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے، جس کی وجہ سے سکول کے بچوں اور بچیوں کو پیدل آنے جانے میں بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ڈی پوائنٹ پلازہ کے ارد گرد ناجائز موٹرسائیکل سٹینڈ بنے ہوئے ہیں۔ دکانداروں نے دکانوں کے آگے کئی فٹ جگہ پر قبضہ جما رکھا ہے۔ ایل ڈی اے اور کارپوریشن والے منتھلی لیتے ہیں اور کوئی کارروائی نہیں کرتے۔ یہاں پر کوئی مریض کو ہسپتال لے جانا ہو تو ٹریفک کی وجہ سے مریض راستے میں دم توڑ دیتا ہے۔ اگر کوئی شخص فوت ہو جائے تو اندرون شہر سے جنازہ لے جانا مشکل ہوجاتا ہے۔ خاص طور پر مشن ہائی سکول چوک رنگ محل کے سامنے ناجائز تجاوزات کی بہتات ہے۔ اس حلقہ سے ایم پی اے سلمان رفیق اور ایم این اے حمزہ شہباز شریف منتخب ہوئے ہیں دکھ اور افسوس کی بات یہ ہے کہ انہوں نے اس علاقے کا کبھی دورہ نہیں کیا۔