پی آئی اے کا حج آپریشن شروع لاہور سے پہلی پرواز آج روانہ ہو گی

20 ستمبر 2012

 لاہور (خبرنگار) پی آئی اے کا حج آپریشن پشاور اور اسلام آباد سے حج پروازوں کی جدہ روانگی کے ساتھ ہی شروع ہو گیا ہے۔ لاہور سے پہلی حج پرواز پی کے 2401آج صبح 7بجے روانہ ہو گی ۔ ثمینہ خالد گھرکی، چودھری عبدالغفور اور ڈی ایم ڈی پی آئی اے ائروائس مارشل قاسم مسعود حاجیوں کو الوداع کہیں گے۔ لاہور سے مختلف ہوائی کمپنیوں کی 61پروازوں کے ذریعے 37ہزار حجاج کرام کو جدہ پہنچایا جائے گا۔ این این آئی کے مطابق لاہور سے نجی ائرلائن کی حج پرواز تین گھنٹے تاخیر کا شکار ہو گئی جس پر عازمین نے ائرپورٹ پر شدید احتجاج کیا۔