اقوام متحدہ ورکنگ گروپ کا دورہ مکمل لاپتہ افراد سے متعلق رپورٹ مرتب کرلی

20 ستمبر 2012

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ نے اہم حکومتی و سیاسی شخصیات ،لاپتہ افراد کے لواحقین سمیت سول سوسائٹی کے نمائندوں سے ملاقاتوں کے بعد اپنی رپورٹ مرتب کرلی ۔ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کے وفد نے 10 روزہ دورے پاکستان کے دوران ملک کے مختلف شہروں کا دورہ کیا اور مختلف حکومتی و سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کیںتاہم چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری سمیت اعلی عسکری حکام نے وفد سے ملنے سے معذرت کرلی ۔ وفد نے پاکستان میں لاپتہ ہونے والے افراد کی وجوہات اور حقائق سے متعلق اپنی رپورٹ مرتب کر لی ہے جسے اقوام متحدہ کے ہیومن رائٹس کونسل کے اجلاس میں پیش کیا جائیگا ۔وفد اپنے دورے کے حوالے سے آج جمعہ کو اسلام آباد میں باضابطہ پریس کانفرنس بھی کرے گا۔